پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو طئے کرنا مرکزکی ذمہ داری ہے:ایشورپا

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو طئے کرنا مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے،ان قیمتوں میں اضافہ کیوں اور کیسے ہورہاہے اس کا اندازہ مجھے نہیں ہے۔اس بات کا اظہار کے ایس ایشورپانے کیا ہے ۔انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بعض اوقات پر پٹرول کی قیمتیں زیادہ ہوتی ہیں اور بعض وقت پر کم رہتی ہیں،یہ سب بین الاقوامی بازاروں پر منحصر معاملہ ہے۔میسورکے دو آئی اے ایس افسران کے درمیان ہورہی رسہ کشی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ آئی اے ایس افسر شلپا ناگ اچھی افسر ہیں،جب وہ میرے محکمے میں تھیں اُس وقت اچھا کام کیا کرتی تھیں۔روہنی سندوری کے خلاف اُس حلقے کے تمام اراکین اسمبلی واراکین پارلیمان شکایت کررہے ہیں،میں اُن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا۔شلپاناگ نے ریاست میں پنچایت راج نظام کو اچھے طریقے سے نافذ کرنے کیلئے کیرلاکا دورہ کیاتھااور وہ ان منصوبوں کو ریاست میں بھی نافذ کررہی ہیں ۔لیکن جو حالات انہوں نے بنائے ہیں اس پر حکومت سنجیدگی کے ساتھ غورکررہی ہے۔ ریاست میں کوویڈسے نمٹنے میں حکومت کو ناکام بتاتے والے کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمارکو چاہیے کہ وہ اپنی پارٹی حکومت والی ریاستوں کا دورہ کریں،پنجاب اور راجستھان میں کیاحالات ہیں وہ دیکھیں نہ کہ ریاستی حکومت کو بدنام کریں۔ریاست میں کوویڈکی صورتحال دوسری ریاستوں سے بہتر ہے،ہمیں ڈی کے شیوکمارسے کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔