ہبلی:۔پرنسپال یم ایس ملا کی 38سالہ تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔نہ صرف انہوںنے طلباء کی تعلیمی ضروریات پر ذور دیابلکہ طلباء کی ہمہ جہتی نشوونمااور سماجی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے بھی کوشاں رہے اور اس ضمن میں ادارہ میں متعددپروگرام منعقدکرتے رہے جو اپنے آپ میں ایک مثال اور شمالی کرناٹک کے تمام تعلیمی اداروں کیلئے مشعل راہ ہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار شری یس ٹی بھرپھنورریٹائرڈ پرنسپال گورنمنٹ پالی ٹیکنک گجیندرگڑہ نے یم ایس ملاپرنسپال ٹیپو شہید انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( پالی ٹیکنک ) کو تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا جو اس ماہ کے آخر وظیفہ یاب ہونے جارہے ہیں۔مزید اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پرنسپال یم ایس ملا کادوسرے تعلیمی اداروں کے اساتذہ برادری سے ربط و تعلق اور انسانی دوستی ان کی شخصیت کے نمایاں پہلوہیں اور یہی ان کی محبت ہمیں یہاں کھینچ لائی ہے۔پرنسپال یم ایس ملا ریٹائرڈ پرنسپال یس ٹی بھرپھنور کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ آج اس مادہ پرستی کے دور میں ہر فرد مصروف ہے، وہاں پہ انہوںنے پیار و محبت اور اخلاص کا بدرجہ اتم مظاہرہ کرتے ہوئے ادارہ ٹیپو شہید پالی ٹیکنک تشریف لائے اور تہنیت پیش کی جو قابل ستائش ہے۔آخر میں پرنسپال یم ایس ملا نے کہا کہ وہ بانیانِ ادارہ شیخ محمد اکبر اور نظام الدین واچ میکر کے شکرگزار ہیں کہ انہوںنے ان پہ اعتماد کیا اور اس ادارہ کی ذمہ داری سونپی اور قدم قدم پہ ساتھ دیا اور رہنمائی کرتے رہے۔جلسہ میں پروفیسر برادری،بی بی وی یس انجینئرنگ کالج باگلکوٹ،شعبۂ جات کے صدوررویندر سنگھ عطار،یم ایچ دھارواڑ اور دیگر اسٹاف موجود رہے۔
