سی ٹی روی نے صرف جمہوری نظام کو نقصان پہنچایاہے:ایچ ڈی تمیا

اسٹیٹ نیوز
چکمگلورو:۔نومنتخب رکن اسمبلی ایچ ڈی تمیا نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ امبیڈکر بھون ضلع مرکز میں 5 ایکڑ رقبہ پر قائم کیا جائیگا۔انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کے دور حکومت سمیت میونسپل انتظامیہ کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بنائیگی۔میں عام لوگوں کی طرح ایک عام آدمی ہوں، لوگوں کی امیدوں کے مطابق کام کر رہا ہوںاور آپکا خدمت گار ہوں۔انہوں نے ضلع کلکٹر کے ساتھ امرت اور یو جی ڈی پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا اور یقین ظاہر کیا کہ یہ ایک سال کے اندر مکمل ہوجائینگے۔ ڈنٹرمکی جھیل کے نئے دفتری احاطے اور ضلع کلکٹر سے معلومات حاصل کرینگے اور مناسب فیصلہ کرینگے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر معیاری کام میں تعاون ناقص پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائیگی۔مزید انہوں نے کہا کہ عوام دوست انتظامیہ، نامکمل آبپاشی پراجیکٹس کی تکمیل، اراضی کے ٹائٹل ڈیڈز کی تقسیم ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ (ڈیم) جنگل کا مطالعہ کرنے کے بعد ایک وفد وزیر اعلیٰ سے بات چیت کیلئے جائیگا اور مسئلہ کے حل کی درخواست کریگا ۔ پریس کانفرنس میں کانگریس پارٹی لیڈر یم ایل مورتی شامل تھے ۔