کھاپ پنچایت کا مرکز کو الٹی میٹم:برج بھوشن 9جون تک گرفتار ہو ورنہ

سلائیڈر نیشنل نیوز
کروکیشتر: برج بھوشن ایم پی کے خلاف ایف آئی کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد سرکار پر دباؤ بڑھ گیا ہے وہیں برج بھوشن سنگھ کو ایودھیا میں پروگرام کی اجازت نہیں ملی اس سنت سمیلن میں ان کی حمایت کیے جان کا امکان تھا ۔دریں اثنا متاثرہ پہلوانوں کی حمایت میں جمعہ کے روز ہریانہ کے کروکشیتر میں انتہائی اہم کھاپ پنچایت ہوئی اس مہاپنچایت میں کھاپ نے مرکزی حکومت کو 9 جون تک برج بھوشن شرن سنگھ کو گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ مہاپنچایت میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ ’’پہلوانوں سے بات چیت کی گئی ہے۔ پہلوان برج بھوشن کی گرفتاری سے کم کچھ بھی ماننے کو تیار نہیں ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’پہلوانوں کے مظاہرہ کو جس طرح سے حمایت مل رہی ہے، اسے دیکھتے ہوئے پہلوانوں کی سیکورٹی بڑھائی جانی چاہیے۔ اگر کسی بھی پہلوان کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو اس کے لیے براہ راست حکومت ذمہ دار ہوگی۔‘‘ کسان لیڈروں کے تیور بہت سخت تھے اسی دوران یہ خبر بھی ہے کہ بی جے پی ہا ئی کمان نے برج بھوشن سنگھ کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ بیان بازی نہ کریں اور خاموش رہیں ،ذرایع کا کہنا ہے جس طرح پہلوانوں کی حمایت بڑھتی جارہی ہے اس سے لگتا نہیں کہ برج بھوشن زیادہ دنوں تک گرفتاری سے بچ سکیں گے۔