شیموگہ :۔ شیموگہ ضلع کے ہوسنگر تعلقہ کے رپن پیٹ میں ایک واقعہ پیش آیاہے جہاں ایک ڈاکٹر نے موبائل ٹارچ کی روشنی سے پوسٹ مارٹم کیاہے۔اس معاملے سے یہ سوال اٹھ رہاہے کہ کیا واقعی میں ڈاکٹر س اندھیرے میں کسی بھی چیز کو دیکھنے کی طاقت رکھتے ہیں ؟۔ مقامی شخض کی دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی اور اس کی لاش کو کل رات پوسٹ مارٹم کے لیے رپن پیٹ ٹاؤن کے سرکاری اسپتال لایا گیا۔ لیکن ریپن پیٹ گورنمنٹ اسپتال کے مردہ خانے میں بجلی نہیں تھی۔ اس وجہ سے ڈاکٹر نے موبائل ٹارچ اور چارجر کی بیٹری سے پوسٹ مارٹم کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔مردہ خانے میں بجلی کا مناسب کنکشن نہ ہونے پر مقامی لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔دن میں دو ڈاکٹر ڈیوٹی پر ہوتے ہیں اور رات کو کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہیں ہوتا۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسرز کے نوٹس میں لایا گیا تھالیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اعلیٰ افسران کی غفلت کی وجہ سے پیش آنے والے اس واقعے پر اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
