کیا پارلیمانی انتخاب میں بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملائے گی جنتا دل ؟

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ہاتھوں بری طرح شکست کھانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی اور کمارا سوامی کی جنتا دل (ایس) آئندہ پارلیمانی انتخاب میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کے آثار اب صاف اور واضح ہوتے جا رہے ہیں ۔ ایک طرف جنتا دل کے سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے دو دن قبل اشارہ کیا کہ کرناٹکا میں کانگریسی حکومت کے ساتھ مہاراشٹرا کے این سی پی لیڈر اجیت پوار جیسا معاملہ کبھی بھی پیش آ سکتا ہے  تو دوسری طرف بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپّا نے صاف لفظوں میں کہا کہ کانگریس کے خلاف کمارا سوامی بدعنوانی کے جو بھی الزامات لگا رہے ہیں وہ سب حقائق پر مبنی ہیں اس لئے میں ان کی تائید کرتا ہوں ۔ آنے والے دنوں میں ہم لوگ یعنی بی جے پی والے کمارا سوامی کے ساتھ مل کر کانگریس کے خلاف جد وجہد کریں گے ۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل کمارا سوامی نے کانگریسی حکومت پر بدعنوانی کے الزامات لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے فرزند ڈاکٹر یتیندرا کو براہ راست اس بدعنوانی کا ذمہ دار قرار دیا تھا ۔