یڈ ی یورپا حکومت اچھا کام کررہی ہے،تبدیلی کی ضرورت نہیں :ارون سنگھ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔پارٹی کے انتظامات کی نگرانی اورکوویڈکے مسائل کو حل کرنے کے تعلق سے تبادلہ خیال کرنے کیلئے میں دہلی سے آیا ہواہوں،ریاست میں یڈی یورپاکی قیادت والی حکومت بہت اچھاکام کررہی ہے،اس لئے کرناٹک میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔اس بات کااظہار بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری وکرناٹک نگران ارون سنگھ نے کیاہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سےبات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے جو اقتصادی پیاکیج کا اعلان کرتے ہوئےمعاشی بدحالی کاشکارلوگوں کی مددکرنے کا اچھا قدم اٹھایاہے،اس کے علاوہ کوویڈ سے ہلاک ہونے والےافراد کوفی کس1/لاکھ روپئے دینے کا جو فیصلہ کیاہے،اس کیلئے حکومت300 کروڑ روپئے خرچ کررہی ہے۔یہ تمام معاملات اس بات کاثبوت ہیں کہ کرناٹک میں یڈی یورپاکی قیادت والی حکومت اچھاکام کررہی ہے۔کرناٹک میں جے ڈی ایس کوارنٹائن میں ہے،کانگریس باہمی اختلافات کا شکارہے،ایسے میں بی جے پی سیواہی سنگھٹن ہے کہ نعرے سے کام کررہی ہے۔اس سے پہلے انہوں نے بنگلورو ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کوویڈکےمشکل ترین حالات میں بی جے پی اچھاکام کررہی ہے،کانگریس اور جے ڈی ایس ان مشکل حالات میں عوام کی مددکرنے کے بجائے صرف الزام تراشیاں کررہی ہیں۔حکومت کی جانب سے یوگا دیوس منانے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔