تحصیلدار جی اُمیش پولیس تحویل میں

اسٹیٹ نیوز
چکمگلورو:۔ضلع کے کڑور تعلقہ میں غیر قانونی طریقے سے زمین کومنظورکرنے کے تعلق سے یہاں کے سابق تحصیلدار جی اُمیش کو بنگلوروپولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ اس وقت کے اے ایس افسر جی اُمیش کاروارکے سی برڈ ناول بیس میں لیانڈ ایکویزیشن آفیسرکے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔کڑورتعلقہ کے اُلی ناگور گائوں کے سروے نمبر43 میں پانچ ایکر 4 گنٹے سرکاری زمین کو ہنومنتیا بن چکنا کے نام پر کھاتہ کروایاتھا،اس کے بعد ان کے نام سے ہی دانا پترا اور اگریمنٹ کروایاتھااور یہ غیر قانونی عمل ہے،اس سلسلے میں کریمنل کیس درج کرنے کیلئے چکمگلوروکے ڈپٹی کمشنرنے احکامات جاری کئے ہیں۔اس کے مطابق تریکرے کے اسسٹنٹ کمشنر کے جے کانتراج نے 12 اگست کو کڑورپولیس تھانے میں معاملہ درج کیاتھا،اسی معاملے میں شرستےدار ننجنڈایا،ریونیو انسپکٹر کرن کمار کو بھی ملزم ٹھہرایاگیاہے۔کے اے ایس افسر اُمیش کو بنگلورومیں گرفتارکرنے کے بعد کڑورکی عدالت میں پیش کیاگیاہے۔