میلاد بلڈ ڈونیشن کیمپ

اسٹیٹ نیوز
ہبلی:۔جماعت اہل سنت کرناٹک شاخ دھارواڈ کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺکے حسین موقعہ پر رونق پور محلہ دھارواڑ میں میلاد بلڈ ڈونیشن  کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں 125 عاشقان مصطفی ﷺ نے میلاد النبی ﷺکی خوشی میں اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ ہم وطن ہندو بھائیوں نے بھائی چارہ کی مثال پیش کرتے ہوئے اپنا بلڈ ڈونٹ کیا۔ اس موقع پر محلے کے کارپوریٹر صاحب بھی تشریف لائے اور جماعت اہل سنت کرناٹک کو مبارک باد پیش کی ۔ جماعت اہل سنت کرناٹک کی جانب سے بلڈ ڈونیشن  کیمپ کے ساتھ ساتھ اناتھ آشرم اولڈ ایج ہوم معذور افراد اور مریضوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔محلہ رونق پور کے متولی و اراکین جماعت کے ساتھ حافظ ریحان قادری صدر جماعت اہل سنت کرناٹکاشاخ دھارواڈ،مظفر حسین کھنگاوی ،ظہور احمد تاٹپتری، غوث تاٹپتری اورجیلانی تمبولی، امتیاز احمد شولی، مختار احمد تاٹپتری ،شہباز تمبولی، برار بیالی ،وسیم ،یوسف لگدگ، عرفان تاٹپتری بھی شریک تھے۔