گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی مہم

اسٹیٹ نیوز
ہاویری:۔ گاندھی جینتی کے موقع پر ہاویری ڈپٹی کمشنرکے حکم نامہ کے تحت ضلع کے تمام ضلعی افسران اور انکےآفس کے تمام عملہ نے شرمادان پروگرام کے تحت ڈی سی آفس کے اطراف جمع شدہ کوڑا کرکٹ ،گندگی کو صاف کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رگو نندن مورتی  ،ضلع پنجایت سی ای او اکشے شری دھر، اے ڈی سی ویر ملپا پو جار ،ڈی ڈی پی آئی گریش پدکی ، ڈایٹ سنیر لکچرر شام سندر اڈگ، اے پی سی او ، سدرامپا اجگونڈر،سبجیکٹ انسپکٹرس، بسون گوڈا پاٹیل، ایرپا لمانی، سریش موڈلدور ، ضلع اردو تعلیمی رابطہ کار سکندر ملا ، وسنت پاٹیل ، رمیش پاٹیل، اور یلپا وغیرہ نے حصہ لیا۔