یڈیورپا کو آندھرا پردیش کا گورنر بنانے کے امکانات

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو: کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کو آندھرا پردیش کے گورنر کے عہدے پر فائز کرنے کیلئے پارٹی ہائی کمان تیاریاں کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں موصولہ اطلاعات کے مطابق آندھرا پردیش کے موجودہ گورنر کی معیاد جولائی میںختم ہونے والی ہے۔ اس جگہ پر یڈیورپا کو تعینات کرنے کیلئے پارٹی ہائی کمان تبادلہ خیال کررہی ہے۔ ریاست میں جاری قیادت کی اختلافات کو پراطمینان طریقے سے حل کرنے کیلئے یہ طریقہ کار اپنائے جانے کی بات سامنے آرہی ہے۔ ریاستی بی جے پی کے ریاستی نگران ارون سنگھ کے سہ روزہ دورے کے بعد اچانک یہ چہ میگوئی تیز ہوئی ہیں۔