بنگلورو:۔جے ڈی ایس پارٹی کے ریاستی صدرسی ایم ابراہیم کی طرف سے کمارسوامی اور ان کے بیٹے نکھل کمار سوامی کو جے ڈ ی ایس پارٹی سے برطرف کیاہے،اس طرح کا ایک بیان سوشیل میڈیا گردش کررہاہے جس میں سی ایم ابراہیم کے حوالے سے کہاگیاہے کہ ایچ ڈی کمارسوامی اور ان کے بیٹے نکھل کمارسوامی فرقہ پرست بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملائے ہوئے ہیں ، یہ پارٹی کے اُصولوں کے خلاف ہے،اس وجہ سےانہیں پارٹی سے فوری طورپر بر طرف کیا جا ر ہا ہے ۔اس تعلق سے فیک (نقلی) خط سوشیل میڈیاپر گردش کررہا ہے، اس سلسلے میں روزنامہ نے جے ڈی ایس کے سابق سینئرنائب صدر سید شفیع اُللہ سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ سوشیل میڈیاپرگردش کرنےوالاخط نقلی ہے،اس تعلق سے پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے۔
