شیموگہ:۔سری رام سینا کے سربراہ پرمود متالک لک جو شیموگہ کے راگی گڈے علاقے کادورہ کرنے کیلئے آنےوالے تھے،لیکن ضلع انتظامیہ نے انہیں 30 دنوں کے لیے شیموگہ آنے کیلئے پابندی عائدکردی ہے۔یکم اکتوبرکو ہونےوالے میلادکے موقع پر راگی گڈے تشدد کا شکارہوئے متاثرین سے ملاقات کیلئے پرمود متالک شیموگہ آرہے تھے،لیکن حالات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ ان کی شیموگہ آمدپر30 دنوں تک پابندی لگادی ہے۔تاہم جب پرمودمتالک منگلورو سے بس کے ذریعہ شیموگہ آرہے تھے تو پولیس نے انہیں صبح 2 بجے ہوسنگر تعلقہ کے مستی کٹے میں روک لیا اورحراست میں لیتے ہوئے پولس نے پرمود متالک کو اسکارٹ کے ساتھ ایک الگ کار میں داونگیرے کیلئےروانہ کردیاہے۔ڈپٹی کمشنرڈاکٹر آر سیلوامانی نے محکمہ پولیس کی درخواست پر متالک کو 17 اکتوبر سے 30 دن تک شیموگہ ضلع کا دورہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
