شیموگہ:۔پچھلے دو دہائیوں سے جے ڈی ایس کی سرپرستی کرنےوالے ایم سری کانت بلآخرآج باضابطہ طورپر کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔کے پی سی سی دفترمیں منعقدہ خصوصی جلسے کے دوران ایم سری کانت نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔اس موقع پر کےپی سی سی صدرڈی کے شیوکمارنے کہاکہ آنےوالے دنوں میں پارٹی کو مزید طاقت دینے کی ذمہ داری ایم سری کانت کی ہوگی،ایک پارٹی کے سربراہ کےطورپر کام کرتے ہوئے انہیں بڑا تجربہ حاصل ہواہے،اپنے تجربوں کی بنیادپر وہ پارٹی کی ترقی کیلئے کام کرینگے ، اس کا ہمیں یقین ہے۔اس موقع پرریاستی وزیر برائے تعلیم مدھو بنگارپا،گیتا شیو راجکمار وغیرہ موجودتھے۔
