کیرےبلچی :۔کیرے بلچی سے ملحق براعظم ایشاء کے دوسرے اور ملک کے پہلے بڑے تالاب سولے کیرے شانتی ساگر تالاب کی باندھ پر کمٹہ کٹمڑگی ہائی وئے کو کشادہ کرنے لئےگئے ترقیاتی کام میں بلاسٹنگ کے استعمال سے عوام کی مخالفت سامنے آرہی ہے ۔ بلاسٹ کی وجہ اڑنے والی دھول اور پتھروں کا تالاب میں جاگرنا اس کے مناظر سوشیل میڈیا کے ذریعے وائرل ویڈیوز سے عوام میں بے چینی کے آثار نمایاں ہورہے ہیں ۔ کام چلا رہے ذمہ دار نے کہا کہ ضلع ڈپٹی کمشنر سے ریگولیٹر بلآسٹنگ کی ین او سی لی گئی ہے ۔ کڈگا سوئم سیواکا سنگھا کے ریاستی صدر بی آر رگھو نے الزام لگایا کہ ضوابط کی حد پار کرتے ہوئے زیادہ مقدار کی بلاسٹنگ سے زمین کھسکنے تالاب میں کیچڑ زیادہ ہونے ماحولیات گندگی پھیلنے کے امکانات کا خدشہ لاحق ہونے کا امکان لوگوں میں مخالفت کا جذبہ پایا جارہا ہے ۔ محکمہء جنگلات ۔ و محکمہء ماحولیات سے اجازت نا لے کر ماحولیات کے تحفظ کو پش پشت ڈالنا یقیناََ اچھا کام نا ہوگا ۔پبلک ویلفیر ڈپارٹمینٹ ک، انجینئر وجئے کمار نے بتایا کہ مضبوط پرت والے پتھروں کو معمولی مشینوں سے نکالنے میں حائل مشکل کی وجہ ایک دو مرتبہ بلاسٹ کئے گئے ہیں زمین کی پرت کے اوپری حصہ پر بلاسٹنگ سے ماحولیات کو کوئی نقصان نہیں ہوگا لاک ڈاؤن کی وجہ بس لاری کاری موٹر سائکل وغیرہ سواریوں کا گذر نا ہونے سے بلاسٹنگ کا استعمال کیا گیا ہے ۔ چنگری کیدار لنگا شانتی ویرا ہرے مٹھ کے شیوشانتا ویر شیوچاریہ سوامی نے کہا کہ یہ راستہ پہاڑ اور تالاب کے درمیاں بہت تنگ رہتے بہت سارے حادثات واقع ہوئے ہیں پچھلے ایک مرتبہ کے یس آر ٹی سی بس سے سفر کرتے ہوئے دیکھا سامنے ایک نجی بس تالاب میں گر گئی جس کی وجہ بارہ افراد جان بحق ہوگئے جب ادھر سے گذر ہوتا یہی سوچ رہتی کہ حکومت کب اس راستہ کو کشادہ کرنے کا کام کرے گی اب یہ راستہ دوسوچالس فٹ کشادہ تعمیر ہورہا ہے جو نہایت قابل ستائش کام ہے جس کی بدولت حادثات سے بچا جا سکتا ہے ۔
