داونگیرے: مولانا آزادادارے کی جانب سے صحافی الطاف حُسین کو تہنیت

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔شہر کےدوڈپیٹ میں واقع مرگھا راجیندر ویرکتا مٹھ میں مولانا آزاد تعلیمی سماجی و ثقافتی ادارے کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد کی 135 ویں یوم پیدائش تقریب کے موقع پر محمد الطاف حسین(الطاف رضوی) کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے ادارے کے بانی و صدر سماجی کارکن ڈاکٹر سی آر نصیر احمد نے اپنے ادارے کی جانب سے مرگھا راجیندرا ویرکتا مٹھ کے بسواپربھو سوامی اور معززین کے ہاتھوں تہنیت سے نوازا، معززین میں ہونڈائی کار شوررم کے ملک معروف کاروباری کے جاوید ،تنظیم المسلمین فنڈ اسوسیشن کے سابق سکریٹری شہنواز خان، میر معلم روش وغیرہ شریک رہے۔