شیموگہ:۔یہاں کے ایک نجی اسکول میں طالب العلم کی غلطی پر استادکی طرف سے پیٹنا مہنگاپڑا،جس کے بعد والدین نے ۓٹیچرکے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس میں شکایت کی۔شکایت پاکر پولیس نے استادکو اپنی تحویل میں لیا ہے ۔ شہرکے وینوبانگرکی سندیپنی اسکول میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اسکول کا طالب العلم شرارت کررہا تھا،اس پر استادنے اسے ڈانٹا،پھر اسے مارنے لگا ۔اس تعلق سے بچے نے والدین کو مطلع کیا ، والدین معاملے کو جانے بغیر ہی اسکول میں آکر ہنگامہ کرنے لگے اور استادپر حملہ کرنے کی کوشش کی۔موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اسکول انتظامیہ نے پولیس کو مدعو کیاتو والدین نے استادکے خلاف شکایت کی،اس کے بعد پولیس نے استادکوتحویل میں لیااوراس معاملے کی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔واضح ہوکہ اساتذہ بچوں کی بھلائی کیلئے سختی سے پیش آتے ہیں،لیکن والدین اپنے بےجالاڈکی وجہ سے اساتذہ کوہی موردِ الزام ٹھہراتے ہیں،جس کا خمیازہ انہیں بعدمیں اٹھاناپڑتاہے۔
