بھکاری حکومت ؛ایم ایل اے چنبسپا کا بیان

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔کرناٹک کی حکومت بھکاری ہوچکی ہے،محکمہ مزدور کے ماتحت جو منصوبے رائج کئے گئے تھے،اُن منصوبوں کو حکومت نے منسوخ کردیاہے،کانگریس حکومت کے پاس عوامی فلاح کیلئے جاری منصوبوں پر خرچ کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔اس بات کااظہار شیموگہ کے رکن اسمبلی چنبسپانے کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے137 نرسری اسکولوں کو اچانک بند کرنے کیلئے حکومت نے احکامات دئیے ہیں،اس سے ہزاروں بچوں کو نقصان اٹھا ناپڑرہاہے۔ مزدوروں کے بچوں کی بنیادی تعلیم کیلئے ان نرسری اسکولوں کو شروع کیاگیاتھا،لیکن حکومت نے 30 نومبر سے انہیں مکمل طورپر بندکردیاہے۔حکومت یہ دعویٰ کررہی ہے کہ مزدوروں کے نام پر کئی لوگوں نے لیبرکارڈ حاصل کئے ہیں،اگر مزدوروں کے پاس نقلی کارڈہے تو کارڈ جاری کرنےوالے افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے بلکہ بچوں کی زندگی کے ساتھ کھلواڑکریں۔جس وقت ریاست میں بی جے پی اقتدارپر تھی،اُس وقت پہلی تا پانچویں جماعت کے بچوں کو5 ہزارروپئے دئیے جاتے تھے،لیکن اب کانگریس حکومت1100 روپئے دے رہی ہے،آٹھویں تا نویں جماعت کے بچوں کو8 ہزار روپئے منظورہورہے تھے،کانگریس حکومت نے1150 روپئے دینے کا فیصلہ کیاہے،اس طرح سے کانگریس حکومت مزدوروں کے بچوں کا حق چھین رہی ہے۔