بنگلورو:۔برسوں سے عازمین حج کی خدمات میں مصروف اخلاص گروپ کی جانب سے امسال بھی شہر کے قلب شیواجی نگر میں حج درخواست بذریعے آن لائن داخل کرنے کے لئے حج سیوا کیندرا کی سہولت کا آغاز کل بروز پیر سے ہوگا۔ اخلاص گروپ کے ثناء اللہ نے بتایا کہ پیر سے عازمین حج روزانہ صبح ساڑھے دس 10:30 بجے سے شام سات 7:00 بجے تک درکار دستاویزات کے سا تھ اخلاص گروپ کے حج سیوا کیندرا بمقام فرسٹ فلور اللطیف ٹاورز ،نمبر 2 ،یونین اسٹریٹ ،بالمقابل سلطان شاہ مسجد، شیواجی نگر ،بنگلور -01 ،پہنچ کر ما ہر رضاکاروں کی نگرانی میں آن لائن حج درخواست فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تیس برسوں سے اخلاص گروپ علمائے کرام ،ماہرین امور حج اور خادم الحجاج آر روشن بیگ کی سر پرستی میں حج خدمات انجام دیتا آ رہا ہے ۔ امسال سفر حج کا ارادہ رکھنے والے عازمین 31-جنوری 2025 تک کی میعاد رکھنے والے پاسپورٹ ،کور ہیڈ کی بینک پاس بک ،اور ایک کینسلڈ شدہ چیک لیف اور پیان کارڈ، اپنے ساتھ سفر حج پر نہ جارہے نامنی کی تفصیلات، کوویڈ ویکسین سرٹیفکیٹ ،بلڈ گروپ کی تفصیلات ،آدھار کارڈ نمبر اور دیگر شناختی دستاویزات ساتھ لے کر حج سیوا کیندرا پہنچ کر آن لائن حج درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ایک کور میں پانچ عازمین اور دو کمسن عازمین کی گنجائش ہو گی۔مزید تفصیلات کےلئے ثناء اللہ سے 9845490000/7019237700 یا وسیم 9448635597 سے رابطہ کریں ۔مرکزی حج کمیٹی نے حج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 دسمبر مقرر کی ہے ۔
