طبی شعبے میں خدمات انجام دینےوالوں کی خدمات بے لوث ہوتی ہیں:جسٹس مصطفیٰ حُسین

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔طبی شعبے میں خدمات انجام دینےوالوں کی خدمات بے لوث ہوتی ہیں اور یہ لوگ خاص لوگوں میں شمارہوتے ہیں،ان کی خدمات خالص انسانیت کیلئے ہے ۔ اس بات کااظہارکے پی ایس سی کے رکن جسٹس مصطفیٰ حُسین نے کیاہے۔گلوبل انسٹیٹیویٹ آف پیرامیڈیکل سائنس کے پہلی یوم تاسیس کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر بات کرتے ہوئے کہاکہ جو طلباء فارغ ہورہے ہیں وہ مبارکبادی کے مستحق ہیں، پیرامیڈیکل کورس سے فارغ ہوکر اب وہ انسانیت کی خدمت کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔سوامی وویکا نندا نے کہاتھاکہ حقیقی زندگی وہی ہے جو دوسروں کی خدمت میں گذاری جاتی ہے۔اس موقع پر ایم جی گروپ کے ایم ڈی انجینئرمحمد ابراہیم نے اپنے خطاب میں کہاکہ کوروناکے دورمیں جو خدمات پیرامیڈیکل اسٹاف نے دی ہے وہ قابل ستائش ہے،اسے بھولانہیں جاسکتا۔گلوبل انسٹیٹیویٹ نے اپنی پہلی ہی بیاچ میں طلباء کو رینک اور ڈسٹنکشن میں کامیاب کروایاہے،یہ اس بات کاثبوت ہے کہ یہاں پر معیاری تعلیم دی جارہی ہے۔ڈاکٹر عرفان احمد،ڈاکٹر عادل احمدکرنول کی جو جدوجہدطبی شعبے میں ہے وہ واقعی میں تعریف کے قابل ہے۔گلوبل انسٹیٹیویٹ کے بانی کے بی بشیراحمدنے طبی شعبے میں خدمات انجام دینے کاجو بیڑااُٹھایاہے یہ بہت بڑا قدم ہے۔اس موقع پر ضلع کانگریس کے صدر ایچ ایس سندریش نے ادارے کی تعریف کی،صحافی مدثر احمدنے اپنے خطاب میں کہاکہ ملناڈ اسپتال ایک مثالی اسپتال ہے،یہاں پر جو طبی خدمات انجام دی جارہی ہیں وہ شہرمیں ماڈل کی شکل میں اُبھررہی ہے ،کورو نا کے دوران جہاں ہر طرف تجارت کی جارہی تھی ،وہیں اس اسپتال میں کورونا کے مریضوں کی خدمت ہوئی ہے۔اسٹیج پر سونا گروپس کے ایم ڈی اقبال حبیب سیٹھ ، ملناڈ لائف لائن اسپتال کےایم ڈی کے بی بشیراحمد،گلوبل انسٹیٹیویٹ آف پیرامیڈیکل کے پرنسپل ڈاکٹر عرفان احمد ایچ بی،ڈاکٹر عادل احمد کرنول،محمد غوث وغیرہ موجود تھے ۔ کامیاب ہونےوالے طلباء کو سند وانعامات سے نوازاگیا،ساتھ ہی ساتھ انسٹیٹیویٹ کے عملے کوبھی اعزازات سے نوازاگیا۔