شیموگہ:۔گاجنور سے شیموگہ طرف غیر قانونی طریقے سے گانجہ لانےوالے ایک نوجوان یہاں کے تنگا پولیس نے گرفتا ر کیا ہے۔ ارباز (23)نامی نوجوان انواکار میں قریب23 ہزار روپئے مالیت کا گانجہ ،ایک تلوار،ایک برچی اور ایک ڈرایگر کو لیکر گاجنور سے شیموگہ آرہا تھا ، اطلاع پاکر پولیس نے کارکو روک کر تلاشی لی تو یہ چیزیں کارسے برآمدہوئی ہیں۔بُدھا نگر کا ساکن ارباز خان گرفتارہونے والے ملزم ہے،اس کے خلاف دوڈاپیٹے پولیس تھانے میں معاملہ درج کیاگیاہے۔
