شیموگہ:۔پانچ سو سال کے بعد رام مندرکی تعمیر کی جارہی ہے،بابرکے دورمیں تعمیر کردہ بابری مسجدکوتوڑکر رام مندربنانے کاجوخواب بھارت کے ہر ایک ہندو کا رہاہےوہ اب پوراہونےجارہاہے۔22/جنوری کو رام مندرکا افتتاح ہورہاہے،اس دن ریاستی حکومت تمام سرکاری ملازمین کو تعطیل کا اعلان کرے۔اس بات کا مطالبہ سابق ریاستی وزیر کے ایس ایشورپانے کیاہے۔انہوں نے آج پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح سے مرکزی حکومت نے رام مندرکی افتتاحی تقریب کیلئےتمام سرکاری ملازمین کو آدھے دن کی چھٹی منظورکی ہے،ایودھیا میں رام مندرکی افتتاحی تقریب کو تمام ٹی وی چینلوں پر دکھایاجارہاہے،اس سلسلے میں کرناٹک حکومت بھی تعطیل کا اعلان کرے۔اس موقع پر انہوں نے راہول گاندھی پرطنز کرتےہوئے کہاکہ بھارت کو توڑنے میں جواہر لال نہرو کا ہاتھ رہاہے،اب راہول گاندھی بھارت جوڑو یاترانکال رہے ہیں،بھارت جوڑنے کے لفظ کی وہ توہین کررہے ہیں۔شیموگہ شہرکےفریڈم پارک کو الما پربھو کا نام رکھاگیاہے،کانگریس یہ سوچ رہی ہے کہ فریڈم پارک کویہ نام رکھنے سے لنگایت سماج کے ووٹ کانگریس کوملیں گے اور لنگایت لیڈران کانگریس پارٹی میں شامل ہوجائینگے ، لیکن یہ کانگریس کی غلط فہمی ہے۔
