گرودتھ ہیگڈے نے ڈپٹی کمشنر کاچارج سنبھالا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنرکےطورپر آج گرودتھ نارائن ہیگڈے نےچارج لیا،تبادلے کے احکامات کے دو دن بعد انہوں نے یہ چارج لیا ہے۔عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد انہوں نے ایس پی متھون کمار اور ضلع پنچایت کے سی ای او سدھاکرلوکھنڈے کے ساتھ بند کمرے میں بات چیت کی،اس کے بعد انہوں نے مختلف تنظیموں کی جانب سے استقبال قبول کیا۔نئے ڈپٹی کمشنرگرودتھ ہیگڈے کے آگے کئی سارے مسائل ہیں،ان میں شراوتی بیاک واٹر متاثرین کا مسئلہ،ہنسوڑ معاملہ،ریت کی کانکنی کامسئلہ اہم ہیں،اس کے علاوہ ضلع میں سیاسی دبائو بھی بہت زیادہ ہے۔شیموگہ فرقہ وارانہ معاملات میں بھی حساس ضلع ہے،ایسے میں یہ کیسے کام کرتے ہیں دیکھنا ہو گا ۔ بنیادی طورپرگرودتھ ہیگڈے کا تعلق سرسی سے ہے اور وہ سال2014 میں آئی اے ایس کاامتحان کنڑا زبان میں 25ویں رینک میں پاس کرنے کے بعدکرناٹکا کیڈرکیلئے منتخب ہوئے ہیں ۔ اس سے پہلے وہ دھارواڑ کے ڈپٹی کمشنرکے عہدے پرفائزتھے۔