لوک سبھا انتخابات:امیدواروں کا اعلان دوسرے مرحلے کے سروے کے بعد ہوگا:ڈی کے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹک میں لوک سبھا انتخابات کےامیدواروں کا اعلان دوسرےمرحلے کے سروے کے بعد کیاجائیگا،اس بات کا اطلاع نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے دی ہے۔انہوں نےاس بات کا تذکرہ منگلورومیں کیاہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں کچھ بھی دائم نہیں ہے،نہ ہی کچھ بھی ناممکن نہیں ہے،اس دفعہ لوک سبھا انتخابات میں لوگ تبدیلی چاہ رہے ہیں،جس کیلئے کانگریس پارٹی پوری طرح سے تیاری کررہی ہے،ملک میں بے روزگاری کا مسئلہ عروج پر ہے،ساحلی علاقےمیں تعلیم حاصل کرنےوالے طلباء کی تعدادزیادہ ہے، وہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد خلیجی ممالک یا پھر بنگلورو وممبئی کارخ کررہے ہیں،یہاں مسلسل امن میں خلل ڈالاجارہاہے،جس کی وجہ سے والدین طلباء کواعلیٰ تعلیم کیلئےبھیجنے سے گریزکررہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ پارلیمانی انتخابات کی ٹکٹ کا اعلان دوسرے مرحلے کے سروے کے بعد کیا جائیگا،البتہ پارٹی پارلیمانی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کرچکی ہے۔