سرجی اسپتال میں(CATH LAB) کاآغاز:سرجی نے کہایہ بڑی کامیابی ہے

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ضلع کے معروف اسپتالوں میں شمارہونےوالی سرجی سوپر اسپشالیٹی اسپتال میں کیاتھیٹرائزیشن لیابریٹری (CATH LAB) کاآغازکیا گیاہے ۔اس سلسلے میں اسپتال کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر دھننجئے سرجی نے بتایاکہ اس لیاب کے ذریعے سے طبی شعبے میں مزید خدمات انجام دی جاسکیں گی،اس اسپتال میں کیاتھ لیاب کے ساتھ ساتھ اینجو گرام، اینجو پلاسٹی،ایکوٹی ایم ٹی،پیس میکر کے ساتھ دیگر سہولیات بھی ہیں جو آیوشمان بھارت منصوبے کے تحت حاصل کی جاسکتی ہیں۔اس تقریب میں اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نمیتا سرجی،ڈاکٹر وادی راج کلکرنی، ڈاکٹروجیت،ڈاکٹر ہریش،ڈاکٹر پرشانت ایس پی،اسپتال کے اڈمنسٹریٹر پرشوتم وغیرہ موجودتھے۔