علم ہی وہ زینہ ہے جس سے ہر قوم ترقی کی طرف گامزن ہوئی : سید سیف اللہ

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے :۔شہر کے یس کے اے ہیچ ملت تعلیمی ادارہ” میں دسویں جماعت کے زیر تعلیم طلباء و طالبات میں SA.1 کے امتحان میں اردو۔ کنڑا ۔انگلش۔ میڈیم کے طلباء میں مہک تاج ۔ شائستہ انجم ۔ریحا ۔ بی بی صغرا ۔ بی بی حاجرہ ۔اور حلیمہ بی ۔اردو سے سمرن تاج ۔ نکہت آفرین ۔ خیر انساء ۔محمد فیصل ۔ محمد امتیاز ۔اور تسلیم بانو ۔کنڑا میڈیم سے زینب ۔ رقیہ ۔انجم ۔ ثانیہ مسکان ۔نشاط انجم ۔ بی بی ہاجرہ ۔اور عثمان نے شاندار کامیابی حاصل کی ۔ اسی موقع پر تمباکو نوشی کے مضراثرات پر مقابلہ جاتی مضمون نگاری کا اہتمام رہا جس میں مہک تاج ۔ زینب ۔ نشاط انجم ۔کبریٰ تاج ۔نے بہترین انداز میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات پر مضامین تحریر فرمائے اور بہت ہی گرانقدر مضامیں تحریر کئے ۔حساب سائنس سے متعلق خاکہ کا مقابلہ اور رنگولی کے مقابلوں کا بھی اہتمام رہا تقریباً پچاس طلباء نے حصہ لیا جن شائستہ انجم ۔ تحرین ۔رابعہ ۔محمد ایوب ۔محمد شاہ ۔ نورین ۔ ناصیہ محمدافغان ۔ عثمان۔ اور سہانہ نےانعامات حاصل کئے ۔اس موقع پر منعقد ایک اجلاس سے ادارہ کے سکریٹری سید سیف اللہ نے اپنے خطاب میں میر مدرس ذاکر اور تمام اساتذہ کی بے لوث خدمت کو سراہتے ہوئے کہا دنیاں میں وہی قومیں و افراد ترقی کی راہ پر گامزن ہوئے جو زیور علم سے آراستہ رہے علم کے بغیر آدمی اندھا ہی ہوتا ہے ۔ تمباکو انسانی صحت کے لئے ایک بہت بری شئے اس سے بچنا ہر جان کے لئے ضروری ہے جس طرح سے اپنے مضامین سے آج یہان پر دسوین جماعت کے طلباء و طالبات نے تمباکو نوشی کے مضر پر لکھا اس سے انداذہ ہوتا ہے کہ ان طلباء پر اساتذہ نے کس طرح محنت کی ہے لائق ستائش ہیں وہ اساتذہ جنہون نے طلباء طالبات کو ملک و قوم کی امانت تصور کرتے ہوئے جو محنت کی اور امانت کا لحاظ رکھا ہر ایک استاد میں اس جذبہ کی ضرورت ہے ۔ قوم میں آج بھی تعلیم کا فقدان پایا جاتا ہے اکثر والدین اپنوں بچوں کی تعلیم سے متعلق سنجیدہ نہیں ہیں ان میں بیداری کے لئے ملت کے دیگر فلاحی اداروں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اسکول ختم ہونے انتظار کرنے والے لڑکوں کی اب بھی کوئی کمی نہیں کہ اسکول ختم ہوتے ہی اسکول کے کامپونڈ پھلانگ کر میدانوں میں جمع ہوں اور تمباکو نوشی گٹکا وغیرہ کی چٹیوں سے میدان کو گندا کرنے سے شرماتے نہیں ۔ اس طرح کی حرکتیں قوموں کی رسوائی کا سبب بنتی ہیں ۔ قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کے اپنے بچوں کو اس طرح کی حرکتوں سے باز رکھیں ۔ مذہب اسلام نے تعلیم کو جس قدر فوقیت دی ہے اس سے آج ہر مسلمان کو سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے کہ تعلیم ہی ترقی کا زینہ ہے ۔ اس موقع پر ملت ہائی اسکول اساتذہ کا پورہ عملہ و میر مدرس شریک رہے۔