شیموگہ:۔ہر سال کی طرح امسال بھی کچھ تاخیر کے بعد سال 2020- 19 کی الحبیب انگلش اسکول ٹیپونگرکی دسویں جماعت کی ٹاپر طالب علم کو لیاپ ٹاپ اور دوسرے اورتیسرےمقام پرطلباءواچ(گھڑی)کے ساتھ تحائف سے نوازا گیا ۔باقی تمام طلبہ کو کانسو لیشن پرائیزس سے نوازہ گیا.اس جلسہ کی افتتاح کلام پاک کی تلاوت سے شروع ہوئی صدارت سید مصطفی نے انجام دیا ۔ محمد ابراھیم یم جی گروپس بحیثیت مہمان خصوصی حاظر رہے. باقی محمد اعجاز , یس اے غفار اور ایوب خان بھی اس جلسہ میں حاضر رہے. جن بچوں کی ہمت افزائی کی گئی انکے والدین بھی موجود رہے. اور اس سال دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ بھی موجود تھے ۔اسکول کے ڈائریکٹر انجنیئر محمد ابراھیم نے بچوں اور انکے والدین کو انکی ذمداری تعلیم کے ضمن میں بات کرتے ہوئے اس سال بچوں سے سو فیصد نتائج لانے پر توجہ دلائی ۔ آخر میں اسکول کے سکریٹری افتخار احمد خان نے بچوں کو انکے تمام ذمداریاں کیسے پوری کی جاسکتی ہیں اور اس اسکول سے نکل کر جہاں بھی تعلیم حاصل کر رہے ہو وہاں اپنے کردار ایسے پیش کرو کہ دیکھنے والے پوچھیں کہ یہ کس اسکول سے آئے ہیں۔ لہذا آخر میں حسب معمول شکریہ ادا کرتے ہوئے جلسہ اختتام کو پہنچا۔
