دہلی:۔وزیر اعظم آفس (پی ایم او)کے سینئر بیوروکریٹ امرجیت سنہانے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع نے پیر کو یہ معلومات دی ہیں۔نوبھارت ٹائمزکے مطابق سنہا ، ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ، وزیر اعظم آفس (پی ایم او) میں مشیرہیں۔وہ سماجی شعبے سے متعلق منصوبوں کو سنبھالتے تھے۔سنہا ، بہار کیڈر کے 1983 بیچ کے آئی اے ایس افسر ، دیہی ترقیاتی سکریٹری کے طور پر 2019 میں ریٹائر ہوئے۔ اس کے بعدوہ پی ایم اومیں تعینات ہوئے۔ وہ حالیہ مہینے میں پی ایم اوسے استعفیٰ دینے والے دوسرے سینئر عہدیدار ہیں ۔ اس سے قبل مارچ میں سابق کابینہ سکریٹری پی کے سنہا ، جو وزیراعظم آفس میں پرنسپل ایڈوائزر تھے ، نے بھی استعفیٰ دے دیا۔
