دہلی:۔ٹوکیو اولمپک میں نیرج چوپڑا نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ نیرج نے جیولن تھرو میں 87.58 میٹر دور تک بھالا پھینک کر ملک کو اتھلیٹکس میں اس بار پہلا گولڈمیڈل دلایا ہے۔ جیولن تھرو پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے اس کھیل میں ہندوستان کو گولڈ میڈل دیا ہے۔ اس نے فائنل میں58.87میٹر پھینک کر گولڈ حاصل کیا ۔ نیرج نے پہلی کوشش میں 03.87میٹر اور دوسری کوشش میں58.87 میٹر پھینک دیا۔ اس نے تیسری کوشش میں 79.76 میٹر ، چوتھی اور پانچویں میں فاؤل اور چھٹی کوشش میں فاؤل کیا۔نیرج چوپڑانے اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا ہے ۔ اس جیت سے انہوں نے انڈیا کے لیے نہ صرف ٹوکیو اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل جیتا بلکہ وہ انفرادی طور پر اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے دوسرے انڈین بھی بن گئے ہیں۔نیرج چوپڑا نے 58.87 میٹر دور جیولن تھرو پھینک کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ اس یونٹ میں چاندی اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کا تعلق جمہوریہ چیک سے ہے۔ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں انڈیا کے نیرج چوپڑا کا مقابلہ عالمی نمبر ایک جرمنی کے یوہانس ویٹر اور ایشیئن گیمز و کامن ویلتھ گیمزچیمپن پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم سمیت 12 ایتھلیٹس سے تھا۔واضح رہے کہ نیرج چوپڑا ہندوستان کے لئے انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے محض دوسرے کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلےشوٹر ابھینو بندرا نے بیجنگ اولمپک میں گولڈ میڈل جیتا تھا اور اب نیرج چوپڑا نے اس تاریخی کارنامے کو انجام دیا ہے۔ نیرج چوپڑا نے اولمپک ایتھلیٹکس میں ہندوستان کو پہلا میڈل دلایا ہے۔ اس سے انہوں نے ہندوستان کا ایتھلیٹکس میں اولمپک تمغہ جیتنے کا گزشتہ 100 سال سے بھی زیادہ کا انتظار ختم کردیا۔ نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ترنگا لے کر میدان کا چکر لگایا اور اس کا جشن منایا۔
