NEET-MDSداخلہ کیلئےکونسلنگ 20 اگست سے 10 اکتوبر تک ہوگی:حکومت

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔ مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ وہ NEET-MDS (NEET MDS 2021 کونسلنگ) کے داخلے کے لیے 20 اگست سے 10 اکتوبر 2021 تک ’کونسلنگ‘ کرے گی، جس کے لیے امتحان گزشتہ سال منعقد کیا گیا تھا۔مرکز کے بیان کو ریکارڈ پر لیتے ہوئے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ نے معاملہ نمٹا دیا۔سماعت کے آغاز پر درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ وکاس سنگھ نے بنچ کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ 20 اگست سے 10 اکتوبر 2021 تک کونسلنگ کرے گا۔امتحان کے انعقاد کے سات ماہ کونسلنگ پروگرام جاری کیا گیا ہے۔ امتحان کے نتائج کا اعلان 31 دسمبر 2020 کو کیا گیا تھا۔