جوگ فالس پر لگی شرائط :سیاحوں کی تعداد میں زبردست کمی

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ: دنیا کا مشہور آبشار جوگ فالس اس وقت اپنےپرکشش نظاروں سے شباب پر بہہ رہا ہے۔ لیکن اسکو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی تعداد کم ہو گئی ہے۔ شیموگہ سیاحتی مقامات کوکوویڈ کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔برسات کے موسم میں ہی جوگ فالس کا پرکشش نظارہ بڑی تعداد میں بڑے پیمانے پر سیاحوں کو یہاں کھینچ کر لاتارہا ہے۔ ہر سال یہاںسیاح دور دراز مقامات ، بیرونی ریاست اور بیرون ملک سے جوگ فالس دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔ حال ہی میںکوویڈ کی تیسری لہر کے پس منظر میںضلع انتظامیہ نےکوویڈ کی منفی رپورٹ کے بغیر سیاحوں کو جوگ فالس میں انٹر ی پر پابندی عائد کردی ہے جس کے نتیجے میں زیادہ تر سیاح بغیر نظارے کے واپس آ رہے ہیں۔ضلع انتظامیہ کے احکامات کے تحت سیاحوں اور عوام کیلئے ضلع کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کیلئے72 گھنٹے قبل کروائے گئے آر ٹی پی سی آر کی منفی رپورٹ / آر اے ٹی منفی رپورٹ / کوویڈ 2 ویکسین سرٹیفکیٹ کا ساتھ میں رکھنا لازمی کردیا ہے۔ یہی سیاحوں کی تعداد میں زبردست کمی کا سبب بن رہا ہے۔واضح ہوکہ ہرسال سردیوں اور برسادت کے مہینوں میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد شیموگہ ضلع کے سیاحتی مقامات پر آتی ہے۔ اس سے ضلع میں تجارت اور محکمہ سیاحت کی آمدنی میں بھی اچھا خاصہ اضافہ ہوتا ہے۔کوویڈ کی ان پابندیوں نے نہ صرف محکمہ سیاحت کیلئے نقصان کا سبب بنا ہے بلکہ ملناڈ آنے والے سیاح جو اکثر ہوٹلوں ، ریزورٹس ، لاڈج میں مقام کرنا پسند کرتے ہیںانکے کیلئے بھی نقصاندہ ثابت ہوا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی لوگوں کا کاروبار بھی متاثر ہواہے۔