حکومت کی اولین ترجیح سب کیلئے سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہے:ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔ سب کیلئے سماجی انصاف کو یقینی بنانا حکومت کی بنیادی ترجیح ہونی چاہئے۔ اس بات کا اظہار وزیر برائے دیہی ترقی وضلع نگران کارکے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔ انہوں نےشہر کےڈپٹی کمشنر دفتر ہال میں منعقدہ دیوراج اراسو کی 116 ویں سالگرہ کا افتتاح کرنے کے بعد کہاکہ مرکزمیں وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی اور ریاستی حکومت میںوزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کی سربراہی والی حکومت اقتدار پرہےاورریاستی حکومت عوامی مفادات کیلئے کام کرتی ہے۔عوام کی بھلائی اورترقی کیلئے بہت سارے پروگرام نافذ کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کے بلراج ارسو روڈ پر تعمیر کیا جا رہادیوراج اراسو بھون کو مکمل کرنے کیلئے مکمل تعاون دیا جائے گا۔بھون کی تعمیر میں کئی قانونی رکاوٹیں تھیںان سب کو ختم کر دیا گیا ہےاور پھر بجٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بی ایس یڈیورپاکے دور میں تقریباً 5.3کروڑکی لاگت میں اس بھون کی تعمیر کیلئےجاری کئے گئے تھے۔ لیکن کئی وجوہات کی بنا پر کام روک دیا گیا۔ وزیرموصوف نے دیوراج ارسو بھون کی تکمیل میں مدد کرنے کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کیلئے پہلے مکمل مطالعہ کیا جائیگا اور مباحثے کی اجازت کے بعد اس کو جاری کرنا بی جے پی حکومت کی ضرورت ہے۔مزید کہا کہ سدرامیا جب وزیر اعلیٰ تھےتو اس وقت انہوں نے ذات کی مردم شماری کی تھی لیکن جیسےہی الیکشن قریب آیا ان کی دلچسپی کم ہوتی گئی۔ ذات پات کی مردم شماری جاری کرنے کے پیچھے بااثر رہنماؤں کی مداخلت ہے۔بعدازاں مخلوط حکومت برسراقتدار پرآئی اور تب بھی ذات پات کی مردم شماری کو جاری کرنے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ودھان پریشد اور ودھان سبھا میں بحث کیلئے لایا جائے گا۔اس پروگرام میںودھان پریشد رکن آئینورمنجوناتھ ، آر پرسننا کمار ،ڈپٹی کمشنرکے بی شیوکمار ، ضلع پنچایت سی ای او ویشالی دیگر موجود تھے۔