کابل:افغانستان کے سابق وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیداحمدشاہ سادات اس وقت حالات سے مجبورہوکر جرمنی میںپیزا بوائے بن کر اپنے دن گذاررہے ہیں۔الجزیرا نیوزکے مطابق سید احمد شاہ سادات جنہوں نے افغانستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دئیے تھے،وہ اس وقت جرمنی میںپیزا ڈیلیوری بوائے بن گئے ہیں۔سید سادات اشرف غنی کابینہ میں سال2018 سے2020 تک بطور مرکزی وزیر خدمات انجام دیتے رہے،بعدازاں اختلافات کی بنیادپر انہوں نے کابینہ چھوڑی دی۔ اب وہ افغانستان چھوڑکر جرمنی میں بسے ہوئے ہیں۔سیدسادات نے میڈیا کو بتایاکہ وہ جرمنی میں بطورپیزا بوائے کے طو رپر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی زندگی گذارنے کیلئے انہیں پیسوں کا استعمال کررہے ہیں۔غورطلب بات ہے کہ کسی دورمیں عش وعشرت کی زندگی گذارنے والے سیدسادات جو ہمیشہ درجنوں محافظوں کے درمیان رہتے تھے،وہ اب جرمنی میں بائیسکل پر سوارہوکرگھرگھرجاکرپیزا کی ڈیلیوری کررہے ہیں۔سچ کہتے ہیں کہ وقت ایک جیسانہیں ہوتا اور قسمت بدلتے دیرنہیں لگتی۔
