ریاست کے ہر دیہات میں شفاف پانی فراہم کیا جائیگی:ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔آنےو الے 30 سالوں میں ملک کی آبادی میں اضافہ کی مناسبت سے شیموگہ تعلقہ کے آئینور اور کوئے ہلی گرام پنچایت کے حدودمیں آنے والے11 دیہاتوں میں تقریباً10 کروڑ روپیوں کی لاگت سے پینے کے پانی کا منصوبے کے تحت پاک وشفاف پانی کی فراہمی کیلئے ریاستی وزیر برائے پنچایت راج ایشورپاکے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا۔شیموگہ تعلقہ کے آئینور اور کوئے ہلی دیہات کے مختلف 11 دیہاتوں سمیت شفاف پانی کی فراہمی کیلئے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندرمودی کے دورِ حکومت میں ملک کے ہر دیہات اور ہر گھر میں پاک وصاف پانی کی فراہمی کیلئے منصوبہ تیارکیاگیاہے اس منصوبے کے تحت ملک کے مختلف دیہاتوں کو پاک و صاف پانی کی فراہم کی گئی ہے۔قومی جل جیون منصوبے کے تحت ریاست کے تمام دیہاتوں میں شفاف پانی کی فراہمی کیلئے منصوبہ تیارکیاگیاہے اور آنے والے دنوں میں اس منصوبے کے تحت ریاست کے تمام دیہاتوں میں پاک پانی کی قلت پیش نہیں آئیگی۔اس تقریب میں رکن پارلیمان راگھویندرا،ایم ایل سی رودرے گوڈا،سوڈا صدرجیوتی پرکاش سمیت دیگرا فراد موجودتھے۔