شیموگہ:۔ شعبۂ اردو کویمپو یونیورسٹی وشعبۂ اردو سہیادری کالج کے اشتراک سے شعبۂ اردو میں پروفیسر مظفر حنفی ،پروفیسر خالد سعید، پروفیسر فاطمہ بیگم کے سانحہ ارتحال پر ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس جلسہ کا آغاز ڈاکٹر سید ثناءاللہ صدر شعبہ اردو کویمپو یونیورسٹی کے استقبالیہ کلمات سے ہوا ۔آپ نے محفل میں موجود مہمانوں کا تعارف کرایا جن میں پروفیسر سید سجاد حسین ،سابق صدر شعبہ اردو مدراس یونیورسٹی چنئ اور سابق صدر شعبہ اردو ڈاکٹر سی سید خلیل احمد شامل رہے۔موصوف نے مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی یادوں کو تازہ کیا۔مہمانوں میں پروفیسر سید سجاد حسین نے اپنے ذریں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر مظفر حنفی ،پروفیسر خالد سعید، پروفیسر فاطمہ بیگم سے ان کی ملاقات کے واقعات کو بیان کرتے ہوئے، مختصر ان کے کارناموں کا جائزہ پیش کیا۔پروفیسر سی سید خلیل احمد نے اپنے تعزیتی کلمات میں مرحومین کی جم کر تعریف کی اور ان سے جڑے واقعات کا ذکر کیا۔ جلسہ کے اختتام پر تمام حاضرین کا شکریہ عزیز احمداسسٹنٹ پروفیسر سہیادری آرٹس کالج نے ادا کیا۔ اس محفل کی رونق کو دوبالاکرنے والوں میں ڈاکٹر سیدہ نازنین لیکچرار شعبئہ اردو سہیادری کالج، شعبئہ اردو کویمپو یونیورسٹی سے ڈاکٹر اسماء کوثر، ڈاکٹر نفیس فاطمہ اے ۔ہیچ، ڈاکٹر عارف اللہ موجود رہے۔ اردو شعبہ کے نئے ریسرچ اسکالرس سید شبیر حسین چنئ، عابد سلمہ اسٹینٹ پروفیسر یس۔ یس۔ فرسٹ گریڈ۔ کالج چنگیری۔ امہ سلمہ اسسٹنٹ ٹیچر، رام نگر۔”عبد الفتح ” بھٹکل، "منظور حسن لون ” جموں و کشمیر۔ اور ساتھ ہی ساتھ شعبہ اردو کے طلباء آخر تک موجود رہے۔ اس طرح یہ تعزیتی جلسہ بڑے ہی خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔
