چنگیری:(انقلاب نیوزبیورو):۔ تعلق کے اگر بنے ہٹی سرکاری ہائر پرائمری اسکول کے 150 طلباء طالبات کو ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کنوینر،تعلق صحافی انجمن کے اعزازی صدر ،سابق ضلع وقف مشاورتی کمیٹی نائب چیرمن ، سنتے بنور کے معروف کاروباری کے سراج احمد ‘کی جانب سے امتحانی تختے(ایکزام پیاڈ) اور اسکول کے لئے ڈسٹ بن تقسیم کئے گئے۔اس اجلاس میں شریک بلاک ایجوکیشن افسر کے منجوناتھ نے تقسیم کی کارروائی کے بعدکہاکہ طلباء نظم و ضبط کے ساتھ ثقافتی میدان میں دلچسپی رکھیں تو تعلیم کے میدان میں پہاڑوں کی بلندی پر فائز ہونگے،اور کامیابی سے اپنا جھنڈا دُنیا کی تاریخ میں رقم کرتے ہوئے اپنی اُڑان کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے ، وہ طاقت آپ طلباء کے ہاتھ میں ہے،طلباء کو میعاری تعلیم دیتے ہوئے ملک کے ذمہ دار شہری کے طور پر بیدار کرنے کی ایک بڑی ذمہ داری اساتذہ پر ہے، معیاری تعلیم اور نظم سے ریاستی سطح پر اپنی پہچان رکھنے والی یہ اسکول تعلق کیلئے فخر کی علامت ہے ، اس اسکول میں، نظم اور معیاری تعلیم سے ہمارے محکمہ کا بھی سراُونچا ہوا ہے۔منجوناتھ نے مزید کہا کہ اگر بنے ہٹی کی اس اسکول ، یہاں کا نظم ،تعلیم سے متعلق اساتذہ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے شہرچنگیری سے 75 طلباء چار کلو میٹر فاصلے پر واقع اس اسکول میں اپنے بچوں کا داخلہ دلوایا ہوا ہے، اس سے اسکول کی لوگوں میں اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔اس موقع پرسراج احمد نے کہا کہ آج کے دور میں یہاں ایک دوسرے سے ملاقات ایک ناقابل تسخیر عمل ہے، ایسے میں خدا کے دیدار کے لئے مسجد،مندر ،چرچ ،گرودوار کے دروازے پر دستک دینے سے اسکولی طلباء کے ساتھ ہمارا اورآپ کا رابطہ رہا تو شخصیت میں نکھار کے ساتھ ملک کا مستقبل بھی روشن ہوسکتا ہے۔ چنگیری تعلق صحافی انجمن صدر ستیش پوار اور بی کے راجپا ،نے بھی اپنے اپنے خیالات کااظہارکیا۔اجلاس کی صدارت یس ڈی یم سی صدر ارشد باشاہ نے نبھائی ،سی آر پی صبغت اُللہ ، یوسف خان ، شمشیر خان ، محبوب خان ، جبین ،شاہین ، ثُروت ، نسیم،آفرین تاج ،قرہ لعین ، کے صدیق ، وغیرہ اجلاس میں شریک رہے۔اجلاس کا اہتمام اور نظامت میر مدرس سید الیاس احمد کی جانب سے عمل آور ہوادُعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
