بیلگاوی:۔ بیلگاوی ضلع میں خانپور کے قریب ایک مسلم لڑکے کا سر قلم کیا گیا اور اس کی لاش کو ریلوے ٹریک پر پھینک دیا گیا۔ 24 سالہ ارباز ملا کو ایک ہندو لڑکی کے ساتھ مبینہ محبت کے الزام میں قتل کیا گیا۔ 28 ستمبر کی رات لاش ملی۔ملا کی والدہ نے پولیس شکایت میں الزام لگایا کہ ہندو لڑکی کے ساتھ محبت اس کے قتل کا باعث بن سکتی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ نے اسے اس سے دور رہنے کی وارننگ دی تھی اور کئی مواقع پر اسے دھمکی بھی دی تھی۔ریلوے پولیس نے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔پولیس نے لڑکی اور اس کے گھر والوں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
