مہنت گری کی موت کا واقعہ:آنند گری اور آدیہ پرساد تیواری کی عدالتی تحویل میں 14 دن کی توسیع

سلائیڈر نیشنل نیوز
الٰہ آباد:(نیوز ایجنسی):۔ اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی موت میں عدالت سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ عدالت نے مہنت کی موت کے مرکزی ملزم آنند گری اور آدیہ پرساد تیواری کی عدالتی تحویل میں توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے ان دونوں ملزمان کو مزید 14 دن تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔14 دن کی عدالتی تحویل مکمل ہونے کے بعد منگل کو ان دونوں ملزمان سے متعلق سماعت سی جے ایم کورٹ میں ہوئی۔ تاہم ویڈیو کانفرنسنگ کی وجہ سے آنند گری اور آدیہ پرساد تیواری کی  پیشی آج نہیں ہو سکی۔ سی بی آئی حکام اور آنند گری کے وکیل عدالت میں موجود تھے۔سی جے ایم عدالت میں آدھے گھنٹے کی بحث کے بعد عدالت نے عدالتی تحویل میں 14 دن کی توسیع کر دی ہے۔ آنند گری اور آدیہ پرساد تیواری اب 18 اکتوبر کو پیش ہوں گے۔ خیال رہے کہ4 اکتوبر کو سی بی آئی کی جانب سے 7 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر آنند گری کو نینی سینٹرل جیل میں داخل کیا گیا تھا۔ آنند گری کے وکیل وجے دویدی نے سی جے ایم عدالت میں اپنا موقف پیش کیا۔