بھدراوتی:(انقلاب نیوزبیورو):۔تعلقہ کے کنچانا ہوٹل بی ۔ہیچ روڈ میں انجمن اصلاح المسلمین مرکزی ادارہ سے وابستہ مشاورتی کمیٹی کےرہنما بابا جان اور انجمن کے نو منتخب صدر مرتضی علیٰ خان کی جانب سےپریس کانفرنس طلب کی گئی ۔ بابا جان اورمشاورتی کمیٹی کے ممبر ان نےاس موقع پر بات کرتے ہوئے اخباری نمائندوںسے کہاکہ پچھلےکچھ ماہ سے انجمن کمیٹی نہ رہنے کے عوض عوام میں تجسس برقرار رہااورچند نہ گزیر مسائل اور پریشانیاں رونما ہوئیں۔ مگر اب میری اور مشاورتی کمیٹی کے ممبران جیسے سی ایم صادق، سید جعفر اور تمام مسجدوں کے ذمہ داران کی کاوشوں سے 5/اکتوبر کو کمیٹی تشکیل ہوئی اور صدر کے عہدےکیلئےمرتضیٰ علیٰ خان سماجی خدمت گزار کو منتخب کرلیا گیا ہے۔بعدازاں نامہ نگاروں سے مخاطب ہوئےنو منتخب صدر اور قلندریہ ٹرسٹ شادی محل کے صدر مرتضیٰ علیٰ خان نےبتایا کہ شہر کے تمام مسجدوںکے ذمہ داران کا اپنے حق میں ووٹ ڈالنے اور صدارت کے عہدے کےقابل سمجھنے کے پیش نظر تمام کا شکرایہ ادا کیا اور وعدہ کیا کے مجھے شہر کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے میں اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائوںگا، ہمارے قدیم بزرگوںنے جسطرح اس ادارے کو پرسکون ،امن و انصاف سے چلا تے ہوئے یہاں تک لیکر آئیں ہیں، میں اسی طرح ان کے نقش قدم پر چلوں گااور انجمن کے ترقیاتی کاموں پر توجہ دونگا، مجھے تین سال کی مدت ملی ہے میں اپنی حیثیت سے بڑھکر انجمن کی خدمت انجام دوںگا، امید کےعوام ہر ممکن میری کمیٹی کا تعاون کریگی۔عثمانیہ ٹرسٹ کے سابق ذمہ دارجے بی ٹی بابو بھی اس موقع پر بات کرتے ہوئےنومنتخب کمیٹی کے صدر مرتضی علی خان اور کمیٹی کو نیک خواہشات کے ساتھ مبارکباد پیش کیا۔بعدازاں انہوں نےمنتخب صدر کو نصیحت کی ہے کہ وہ تمام مسائل کو سلجھانے کی جانب توجہ مبذول کریں۔ پریس کانفرنس میں شہر کے عمائدین شہر کے مسجدوں کے ذمہ داران صدور سکریٹری، حضرت سید سادات رحمت اللہ علیہ کمیٹی کے صدر مکرم خان، عبدالقادر، سماجی خدمت گارمستان احمد، جاوید احمد، معزز امیر جان ، مدینہ مسجد کے صدر محمد رفیع، حفیظہ مسجد انور کالونی کے صدر ناصر خان، پیپر ٹاون مسجد کے ذمہ دار بابو، مصور احمد ، عمران اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
