بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔سدرامیا اقتدار کیلئےکسی بھی حد تک جا سکتے ہیںاور انہوں نے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے کانگریس جنتا دل مخلوط حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ اس بات کاالزام سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے لگایاہے۔چمندیشوری مندر میں پوجا کرنے کے بعد انہوں نے کہا ”لوگ جانتے ہیں کہ مخلوط حکومت کو گرانے اور یدی یورپا کی حکومت بنانے میں سدارامیا کا کیا کردار تھا؟ سدارامیا نے اپنے حامی کانگریس ممبران اسمبلی کو استعفی دینے اور بی جے پی میں شامل ہونے پر اکسایا تھا۔سندگی اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جنتا دل ایس کی اس علاقے میں مضبوط جڑیں ہیں۔ ہمیشہ جے ڈی ایس اور بی جے پی کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے۔ اس علاقے میں کانگریس کے نہ ہونے کے سبب پارٹی نے یہاں اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے۔ یہاں کانگریس کے جے ڈی ایس اور بی جے پی کے درمیان بالواسطہ ملی بھگت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ سندھگی اسمبلی حلقہ میں کانگریس ہمیشہ تیسرے نمبر پر رہی ہے۔بنگلورو میں محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں پر، انہوں نے کہا کہ یہ صرف سدارامیا اور بی ایس یدی یورپا کے درمیان ملاقات کی وجہ سے ہوا ہے۔ بی جے پی ہائی کمان کو اس میٹنگ کے بارے میں معلومات ملنے کے بعد ہی محکمہ انکم ٹیکس نے یہ چھاپے مارے۔ سدارامیا بھی محکمہ انکم ٹیکس کی اس کارروائی میں شامل ہیں۔
