شیموگہ:۔ کرناٹکا حکومت کے مطابق ٹیپو جینتی کا انعقاد 10 نومبر کو کیا جاتا رہا ہے، جدید تحقیق کے مطابق یہ تاریخ غلط ثابت ہوئی ہےاور صحیح تاریخ یکم دسمبر ہے۔ ریاست کے معروف محقق اور محب ٹیپو ندھن اولیکر کی تحقیق کے مطابق ٹیپو سلطان شہید ؒ 10 نومبر کو نہیں بلکہ یکم دسمبر کو پیدا ہوئے تھے۔ ہجری، قمری اور عیسوی تاریخ کی بنیاد پر انہوں نے ثابت کیا ہے کہ حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کی یوم پیدائش یکم دسمبر کوہے۔ سابقہ ریاستی حکومت 10 نومبر کو سرکاری سطح پر ٹیپو جینتی منانے کا اہتمام کیا گیا تھاجس کی تائید میں جہاں سیکولر عوام اورمحبانِ ٹیپو آگے آئےتھے تو وہیں فرقہ پرست طاقتیں اسکی مخالفت میںاتری تھیں۔ باوجود اسکے جب تک ریاست میں سدرامیا حکومت تھی اس وقت تک ٹیپو جینتی کا سرکاری سطح پر اہتمام ہوا کرتا تھا، لیکن اب تو سرکاری سطح پر ٹیپو جینتی منانے والے ہیں نہ ہی نجی طور پر منانے کیلئے کوئی کمربستہ ہے۔ حضرت ٹیپو سلطان جینتی کا اہتمام اس دفعہ یکم دسمبر کو کرتے ہوئے انکی تاریخ پیدائش کو نئے سرے سے لوگوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔
