شیموگہ:۔ کوویڈ19 کی دوسری لہر کامنظم طریقہ سے مقابلہ کرنے کیلئے طبی بنیادی سہولیات کو بہتربنانے، انسانی وسائل اور مالی امداد کا انتظام جیسے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس بات کا اظہار وزیر برائے ضلعی نگران کار کے ایس ایشو پا نے کیا ہے۔ انہوںنے ہفتہ کے روز میگان اسپتال کا جائزہ لیتے ہوئے کوویڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے ضروری اقدامات کی پیش رفت کاجائزہ لیا اور افسران کے ہمراہ وزیر موصوف نے ایک میٹنگ منعقد کی بعدازاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میگان کیلئے افزودنرسوں اور ڈی گروپ کے 50 ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری حاصل کی گئی ہے۔ موجودہ آکسیجن بیڈ کی دستیابی بڑھانے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ضروری امداد پر ایس ڈی آر ایف کے تحت لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میگان کیلئےسٹی کارپوریشن کی جانب سے اضافی ایمبولینس لینے کیلئے ہدایت دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرکے بی شیوکمار نے بتایا کہ گذشتہ ستمبر میں کورونا کے عروج کے دوران بننے والی میڈیکل ٹیمیں ابھی بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔پچھلی دفعہ آیورویدک کالج میں اس سے قبل کورونا وائرس کے انفیکشن کی ابتدائی جانچ کی گئی تھی۔ فی الحال میگان میں ہی کی جارہی ہیں۔ اسکے لئے 24×7 سروس بنائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ صرف انہیں لوگوںمیگان میں داخل کریںجنہیں علاج کی ضرورت ہو ، بقیہ لوگوں کو ہوم آئسولیشن کریں۔ ضرورت ہوتو کورونا کیئر سنٹر کی شروعات بھی کی جائے۔ تعلقہ اسپتالوں میں بھی کورونا کے مریضوں کو داخل کرنے کا انتظام کیا جائےگا۔ فی الحال میگان اسپتال اور سپر اسپیشلائٹی اسپتال میں پائپ لائن کی سہولت سمیت کل 613 آکسیجن پوائنٹ سہولیات دستیاب ہیں۔ مزید 500 آکسیجن پوائنٹس بنانے کی تجویز منظوری کیلئے پیش کی گئی ہے۔ اس کے لئے 1.20 کروڑکی مالی امداد کی ضرورت ہے۔ افزود آکسجن کی سہولیات کی فراہمی کیلئے فوراً منظوری حاصل کرتے ہوئے کام شروع کرنے پروزیر موصوف نے افسران کو تاکید کی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ضلع میں کوویڈ ویکسین کی کمی نہیں ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق یہ ویکسین دستیاب ہے اور اہل افراد اپنی معلومات آن لائن رجسٹر ڈکرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں موقع پر ہی ٹیکے لگائے جائیں گے یا پھر ویکسینیشن کی تاریخ دی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ نجی اسپتالوں کو بھی ویکسین لینے کیلئے آگے آنا چاہئے۔
