گاندھی نگر: گجرات پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ریاست کے ضلع موربی کے ایک گاؤں سے کروڑوں کی مالیت کی تقریباً 120 کلو منشیات (منشیات) برآمد کی ہے۔ گزشتہ ستمبر میں افغانستان سے اسمگلنگ کی گئی25ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی منشیات ریاست کے ضلع کچھ کی مندرا بندرگاہ سے برآمد ہوئی تھیں۔ اور کچھ عرصہ قبل بھی ریاست میں کروڑوں مالیت کی منشیات ضبط کی گئی تھی۔ریاست کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے 120 کلو منشیات پکڑے جانے کے بارے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ تاہم اس میں مزید تفصیلات شامل نہیں ہیں۔ ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اس سلسلہ میں مزید انکشاف کریں گے۔دریں اثنا، ذرائع کے مطابق رات گئے تک جاری رہنے والے آپریشن میں ضلع موربی کے گاؤں جنجڑا سے 120 کلو گرام نشہ آور مواد برآمد کیا گیا اور اس سلسلے میں تین افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ منشیات کو سمندر کے راستے اسمنگلنگ کیا گیا تھا اور قریبی نولکھی بندرگاہ سے لایا گیا تھا۔
