دبئی:۔سدھیر چودھری کو ابوظہبی میں منعقد ہونے والے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ایونٹ کی فہرست سے ہٹا دیا گیا۔حند بنت فیصل القاسمی، ممتاز القاسمی خاندان کی ایک اماراتی شہزادی نے ایک سیمینار لائن اپ پر تنقید کی ہے جس میں ہندوستانی ٹیلی ویژن اینکر سدھیر چودھری شامل ہیں، انہیں جعلی خبریں، اسلامو فوبیا اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا الزام ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا ہمیں یہاں ایک پلیٹ فارم پر اور عوام میں ایک غیر پیشہ ور صحافی کو مدعو کرنا چاہئے؟ کیا ایسے اقدامات سے ہمیں اپنی عزت و وقار کو مجروح کرنا چاہیے؟” ہندوستانی ٹیلی ویژن اینکر سدھیر چودھری کو اسلامو فوب اور نفرت انگیز” قرار دیا ہے۔انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا کہ سدھیر چودھری کو ان کی غیر پیشہ ورانہ صحافت اور مجرمانہ غلط کاموں کی وجہ سے پینل میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔ اس پر جعلی خبریں بنانے اور پھیلانے، اسلامو فوبیا اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا الزام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سدھیر چودھری کو سپیکر پینل پر لانا ان اقدار کے خلاف ہے جن پر متحدہ عرب امارات کی تعمیر ہوئی ہے۔
