دستور کی بالادستی قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری :سید سیف اُللہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے:۔ شہر کے تعلیمی ادارہ ملت ایجوکیشن اسوسیشن کیمپس میں قومی یومِ دستور ہند کا اہتمام کیا گیا اجلاس میں ادارہ کے تما م طلباء و طالبات شریک رہے اساتذہ و عملہ کے ساتھ ادارہ کے انتظامیہ کے سبھی احباب شریک رہے دستور ہند کی تمہید پڑھنےکے بعد  ملت تعلیمی ادارہ کے بانی و اعزازی سکریٹری سید سیف اُللہ جو اجلاس کی صدارت بھی کررہے تھے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے ہمارے ملک کیلئے ایک بہتر ین آئین  مرتب کیا جس میں تمام طبقات کے حقوق کو مد نظر رکھا گیا اور تما م طبقات کو یکساں حقوق فراہم کئے گئے،آزادی کے موقع پر ہمارہ ملک بھارت راجے مہارجے علاقہ اور بندشون میں قید ہوکر ٹکڑوں میں بٹا  اسی دستور کی وجہ اس ملک کی سالمیت اور یکتا کو تعاون  حاصل رہا کہ اس دستور میں تمام طبقات کو جو حقوق حاصل ہیں وہ دُنیان کے کسی بھی ملک کادستور ہووہ ہمارے ملک کے دستور کے برابر نہیں ،سید سیف اُللہ نے کہا  دستورِ ہند مرتب کرنے والی کمیٹی کے تمام احباب کی روحوں کو سلام ،آج اسی بھارت کی ایکتا اور اکھنڈتا کو برقرار رکھنے والے دستور ہند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی جو کوشش کی جارہی ہے اس پر بھارت کے ہر شہری کو نظر رکھنا ضروری ہے  ادارہ کے نائب سکریٹری و ریاستی یوتھ کانگریس جنرل سکریٹر ی سید خالد احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں نوجوانوں کو دستور کی حفاظت اور اس کے اقدار کو بلند رکھنے کا کام کرنا چاہئے تب جا کے بابا صاحب کے خوابوں کے تحت آگے بڑھنا مناسب ہوگا ،عورتوں بچوں ،دلت ، اور اقلیتوں کو دستور میں یکساں حقوق دئے گئے ہیں زندگی،تعلیم ،حقوق کے حصول ،سہولیات کے حصول ،سے متعلق بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے دستور کے ذریعہ ملک کے تما شہریوں کو جو اختیار  دیا اُنہیں کو ئی چھین نہیں سکتا ،اڈوکیٹ قلعدار مشتاق احمد نے طلباء و طالبات کو قانون سے متعلق تفصیلات اور بیداری فراہم کی اس کے بعد طلباء و طالبات کو دستور ہند کی تمہید پڑھائی گئی ،اجلاس میں اساتذہ میں سے خشتری بیگم ،ڈاکٹر ذولقرنین پاشاہ، ڈاکٹر داؤد محسن ،محمد ذاکر حسین ، محمد ذکریا ، محبوب پاشاہ ،وغیرہ شریک رہے۔