شیموگہ: شہر کے شیواپانائک بیاری سٹی سینٹرمال میں بچوں کے انڈور گیمز کی دنیا سجائی گئی ہے۔ جنوبی کرناٹک کے صدیق بیاری کے ذریعہ تیار کردہ B-Fun کا افتتاح ضلع پنچایت رکن کے ای کانتیش، میئر سونیتا انپاکے ہاتھوں کیا گیا ہے۔ یہ بچوں کیلئے ایک بہترین تفریح کا مقام ہے۔ B-Fun میں 50 سے زیادہ گیمز ہیں۔ اس گیم کو 3 سال سے زائدعمر کے بچوں کیلئےکھیل کی یہ دنیا سجائی گئی ہے۔ انڈور کرکٹ، باؤلنگ، ہاکی ڈیاشنگ کار، کِڈی رائیڈز، سافٹ پلے ایریا، کِڈی ٹرین وغیرہ کھیل شامل ہیں ۔کھیلوںکی قیمت 30 روپے سے 100 روپے تک طئے کی گئی ہے۔ بی فن مال کی تیسری منزل پر واقع ہے۔ ایک اور خاص بات یہ ہے کہ بچوں کو مال میں آدھے گھنٹے تک کھیلنے کی اجازت ہے۔تین سال سے زیادہ عمر کے بچے کویہاں کھیلنے چھوڑ کر والدین خریداری بھی کرسکتے ہیں۔ فی گھنٹہ کیلئے 100 روپئے قیمت مقرر کی گئی ہے۔اس موقع پرایس دتتارے، جیوتی پرکاش، انیتا روی شنکر اور وشواس موجودتھے۔
