12 سال سے14سے کم عمر بچوں کو ویکسین دینے کا ہدف :ڈپٹی کمشنر

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ : ضلع میں 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو کوویڈ ویکسین اسکولوں کی تعطیل سے قبل دینے کا چاہئے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیلوامنی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے۔ انہوں نےآج ضلع انتظامیہ دفتر میں منعقدہ 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کیلئے کوویڈ 19 ویکسین کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہا کہ ضلع میں 12 سے 14 سال کی عمر کے 53000 بچوں کو ویکسین دینے کا ہدف ہے۔اس فہرست میںسے صرف 33 فیصدکوہی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ضلع میں یہ پیش رفت ٹھہر چکی ہے۔ ان بچوں کیلئے اسکولوں کی چھٹیوں کا اعلان ہونے سے قبل یعنی اگلے 2 سے 3 دن کے اندر ٹیکے لگوائے جانے چاہئے۔ اگر چھٹی دی جائے تو انہیں بلا کر ٹیکہ لگایا جانا چاہئے۔مزید کہا کہ بی ای اوکومتعلقہ تعلقہ ڈاکٹروں کے تعاون کرناہوگا۔ایک ٹائم ٹیبل تیار کرتے ہوئے 12 سے 14 سال سے کم عمربچوں کو کوویڈ ویکسین دینے کے اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔ روزانہ 10 بچوں کو ٹیکے لگانے کا منصوبہ تیار کریں اور انہیں تعلقہ ڈاکٹروں کو دیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی اسکول میں کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ ہوں۔پہلے ہی کچھ ہائیر پرائمری اسکولوں کو امتحانات مکمل ہونے کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔ کچھ اسکولوں میں امتحان ہو رہا ہےاور کچھ رہائشی اسکولوں کو چھٹی دے دی گئی ہے ۔ ان تمام اموروں پر غورکرتے ہوئے بچوںکو دوبارہ بلواکر ٹیکے لگوانے کیلئے ا سکول ہیڈ ماسٹرکو اقدامات اٹھانے پر بی ای او کو حکم دیا۔ ویکسین لگانے میں ہچکچاہٹ کے معاملات ہیں تو والدین اور اسکول کے اساتذہ کو ایک میٹنگ بلانی چاہیے اور انہیں ویکسین لینے کیلئے قائل کرنا چاہیے۔ اسی طرح 15 سے 17 سال کی عمر کے طلباء کو 100 فیصد ٹیکے لگانے کی ہدایت کی گئی۔نشست میںآر سی ایچ او ڈاکٹر ناگراج نائک، ڈی ڈی پی آئی رمیش، تعلقہ ڈاکٹر، بی ای او، پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربرا ہ اور نمائندے موجود تھے۔