شیموگہ:۔شہرکے پاش علاقوںمیں شمار ہونے والے آر ایم ایل نگرمیں بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصانات دیکھنے کوملے،کم وبیش آدھاعلاقہ پانی سے متاثر ہواہے،جس کی زدمیں سینکڑوں گھروں میں پانی گھس آیااور لاکھوں روپیوں کانقصان ہواہے،خاص طور سے گرائونڈفلورپر موجود مکانات کو نقصانات کا سامنا اُٹھانا پڑاہے،دراصل اس علاقے کے راج کالوے (بڑے نالے) کی چوڑائی نہایت کم ہے اور اس نالے کیلئے بھارت فائونڈری کی دیواریں درمیان میں حائل ہیں ،جیسے ہی صبح بارش شروع ہوئی تو گھروں میں پانی گھسنے لگا ، اس نقصان کو بھانپتے ہوئے سابق کارپوریٹر نوراُللہ نے مقامی نوجوانوں کو ساتھ لیکر بھارت فائونڈری کی دیواروں کے پاس جے سی بی کی مددسے توسیع کام شروع کیا جس سے شام تک پانی کی نکاسی آسانی کے ساتھ ہونے لگی۔نوراُللہ کے اس قدم کو سراہاہے۔دریں اثناءان حالات کو ذمہ دار مقامی کارپوریٹر راجوکو ٹھہرایاجارہاہے،جو اس علاقے کی بہبودی کی خاطر نہ کہ برابر کام کیاہے۔اسی کے تناظرمیں سوشیل میڈیا پر بحث یہ ہورہی ہے کہ اگلے انتخابات میں متفقہ طو رپر کسی قابل نوجوان کو وہاں سے منتخب کروایاجائے،اگر پچھلے انتخابات میں ووٹوں کا بٹوارانہ ہوتا تو آج شہرکےاس پاش علاقے کی حالت ایسی نہ ہوتی۔
