چتردرگہ سے تعلق رکھنے والے محمد صدیق شریف بن قادر شریف نے یو پی ایس سی کے امتحان میں516 واں رینک حاصل کیاہے،محمد صدیق شریف کی والدہ سیدہ ناہیدہ کا تعلق شیموگہ کے ٹیپونگر سے ہے،ان کے نانا سیدیوسف ٹیپو نگر میں کئی سالوں سے مقیم تھے۔محمدصدیق شریف نے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے،اس کے بعد انہوں نے سیول سرویس کی تیاریاں کرتے ہوئے یو پی ایس سی میں 516 واں رینک حاصل کیاہے،واضح ہوکہ محمد صدیق شریف کانگریس رہنماء سیدوحید اڈوکے رشتے میں بھانجے ہیں۔
