بھدراوتی: کل رات بھدراوتی ہُناسینا کٹے جنکشن کے قریب پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں دونوجوانوں کے ہلاک ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ جنکشن کے قریب سے گزررہے کوئمپو یونیورسٹی کے دو طالب العلم اُوتم چکرورتی، منوج نامی نوجوان شنکرگھٹہ سے بھدراوتی پہنچنے کے درمیان ایک بجلی کے کھمبے سے انکی سواری ٹکراگئی۔ جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان کی جائے وقع پر ہی موت ہوگئی ہے۔ اُوتم چکرورتی اورمنوج دونوں ہی این آرپورا کے ساکن بتائے گئے ہیں۔ اوتم ایم سی اے کے سال دوم میںتعلیم حاصل کررہاتھا، منوج ایم کام کی پڑھائی کررہاتھا۔ اس معاملے کو بھدراوتی کے دیہی پولیس تھانے کے حدود میں درج کرلیا گیا ہے۔
